بنیادی صفحہ / قومی / کشمیر کے لال چوک پر دکھا ملک کا ترنگا تو وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کرنے لگے لوگ، جانئے کیوں

کشمیر کے لال چوک پر دکھا ملک کا ترنگا تو وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کرنے لگے لوگ، جانئے کیوں

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی : یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیر کے لال چوک کو ترنگوں کی روشنیوں سے سجایا گیا تھا ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کشمیر میں ایک وقت ایسا بھی تھا ، جب لال چوک پر ملک کا ترنگا جھنڈا لہرانا مشکل تھا ۔ دہشت گرد یہاں ترنگا لہرانے والوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے تھے ۔ ایسے میں ٹویٹر پر وزیر اعظم مودی کا ایک پرانا ویڈیو کلپ شیئر کرکے انہیں شکریہ کہا جا رہا ہے ۔ 1992 کی ایک چھوٹی ویڈیو کلپ میں وزیر اعظم نریندر مودی دہشت گردوں کی دھمکیوں کے باوجود لال چوک پر ترنگا لہرانے کی بات کر رہے ہیں ۔ یہ پرانا ویڈیو بی جے پی کی ایکتا یاترا کے وقت کا ہے ۔

سری نگر کا لال چوک انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ وہ جگہ تھی جہاں ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے 1948 میں ہندوستان کے ذریعہ اس خطے پر قبضہ کرنے کی پاکستان کی کوشش کو ناکام بنانے اور ہرانے کے بعد ہندوستان کا قومی پرچم لہرایا تھا ۔ 26 جنوری کے دن آج بدھ کو جموں و کشمیر میں سری نگر کے مشہور لال چوک پر گھنٹہ گھر کے اوپر ملک کا ترنگا جھنڈا لہرایا گیا ۔ ہندوستان کے 73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مقامی لوگوں نے پرچم لہرایا ۔ حالانکہ اس دوران وہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*