بنیادی صفحہ / قومی / ملک بھرمیں ڈاکٹروں کا احتجاج جاری : پیر کوقومی سطح پرخدمات بندرکھنے کا اعلان

ملک بھرمیں ڈاکٹروں کا احتجاج جاری : پیر کوقومی سطح پرخدمات بندرکھنے کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

مغربی بنگال میں ڈاکٹروں اور ریاستی حکومت کے درمیان رسہ کشی اب بھی جاری ہے۔ ریاست ڈاکٹراب بھی احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ ملک میں ڈاکٹروں کی سرکردہ تنظیم آئی ایم اے یعنی انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے انٹرنس اور ڈاکٹروں کے خلاف تشدد پرکنٹرول کے لیے ایک مرکزی قانون بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سات سال کی سزا ہونی چاہیے۔

آئی ایم اے نے اس سلسلہ میں احتجاجی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ ڈاکٹر سیاہ رنگ کے بِلّے لگانے کے علاوہ دھرنے دیں گے۔ اس کے علاوہ امن مارچ بھی نکالیں گے۔ آئی ایم اے کے جنرل سکریٹری آر وی اسوکن کا کہنا ہے کہ آئی ایم اے ’این آر ایس میڈیکل کالج‘ میں پرتشدد بھیڑ کا شکار بنے ڈاکٹر پریباہا مکھرجی کے ساتھ کیے گئے سلوک کی مذمت کرتی ہے۔انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ جمعہ سے شروع ہوئے احتجاجی مظاہرے ہفتہ اور اتوار کو بھی جاری رہیں گے۔

 آئی ایم اے نے پیر کو سبھی اسپتالوں اور صحت مراکز میں غیر ضروری خدمات کو قومی سطح پربندرکھنے کا اعلان کیاہے۔ صبح 6 بجے سے او پی ڈی خدمات بند کر دی جائیں گی اور اس دوران ایمرجنسی خدمات کوبھی جزوی طورپرجاری رکھاجائیگا۔ 10 جون کو مغربی بنگال میں کولکاتا کے نیل رتن سرکار میڈیکل کالج میں علاج کے دوران ایک شخص کی موت کے بعد اس معاملے نے طول پکڑا تھا۔ موت سے ناراض اہل خانہ نے ڈاکٹروں کو نازیبا الفاظ کہے تھے۔ جس کے بعد ڈاکٹروں نے معافی مانگنے کو کہا تھا لیکن بعد میں معاملہ گرما گیا اور کچھ ہی دیر میں بھیڑ نے اسپتال پر ہتھیاروں سمیت حملہ کردیا۔ اس حملے میں دو جونیئر ڈاکٹر سنگین طورپرزخمی ہو گئے تھے ۔ جس کے بعد جونیئر ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے تھے۔

دہلی میں ایمس، صفدر جنگ اسپتال، بابا صاحب امبیڈکر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل، انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن بیہیویر اینڈ الائیڈ سائنسز (آئی ایچ بی اے ایس)، شری دادا دیو ماتری ایوم ششو چکتسالیہ، ناردرن ریلوے سنٹرل ہاسپیٹل، ای ایس آئی سی ہاسپیٹل، چچا نہرو بال چکتسالیہ، ہندو راؤ اسپتال، بی ایم ایچ دہلی، دین دیال اپادھیائے، سنجے گاندھی میموریل اسپتال، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج اینڈ ایسو سی ایٹڈ اسپتال، ، گرو تیگ بہادر ہاسپیٹل اور گرو گووند سنگھ ہاسپیٹل سمیت دوسرے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں کو کافی دشواری پیش آرہی ہے ۔

x

Check Also

بابری مسجد مقدمہ میں شامل مسلم پارٹیوں کی طرف سے سپریم کورٹ آف انڈیا میں دیا گیا ایک بیان؛ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے جاری کی پریس ریلیز

ئی دہلی 18/اکتوبر (پریس ریلیز) بابری مسجد کے تعلق سے آل انڈیا ...