بنیادی صفحہ / قومی / پلوامہ سانحہ ملک کی سلامتی اور اس کی روح پر حملہ : مولانا ارشد مدنی

پلوامہ سانحہ ملک کی سلامتی اور اس کی روح پر حملہ : مولانا ارشد مدنی

Print Friendly, PDF & Email

صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سیدارشدمدنی نے پلوامہ کے دہشت گردانہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی بزدلانہ حرکت ہے ، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، سی آرپی ایف کے جوانوں پر کیا گیا یہ حملہ ملک کی سلامتی اور اس کی روح پر حملہ ہے۔ ساتھ ہی ساتھ عوام سے یہ اپیل کی کہ بلا تفریق مذہب وملت ایک ہندوستانی کے طورپر ملک مخالف طاقتوں کے خلاف متحد ہوجائیں ۔

مولانا مدنی نے کہا کہ کسی کو قتل کرنا غیر انسانی فعل ہے ، جس کی اجازت دنیا کا کوئی مذہب نہیں دیتا ہے ، اس دکھ کی گھڑی میں ہم ملک کے ساتھ کھڑے ہیں اور شہید ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ علاوہ ازیں تمام زخمیوں کے تعلق سے ان کی جلد صحت یابی کو لیکر اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی اور شہری اس طرح کب تک اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیںگے ۔ واضح رہے کہ مولانا نے ملک بھرمیں پھیلی ہوئی تمام یونٹوں کو یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ اس سانحہ کے خلاف نہ صرف پرامن احتجاج کریں بلکہ اس کی سختی سے مذمت بھی کریں ۔
x

Check Also

ممبئی میں لگاتار تیز بارش سے آبی جماؤ کا منظر، لوگ پریشان

گردابی طوفان ‘نسرگ’ تو گزر گیا لیکن بدھ کی رات سے مہاراشٹر ...