بنیادی صفحہ / قومی / آئی این ایکس میڈیا کیس: پی چدمبرم کو راحت نہیں، 26 اگست تک سی بی آئی حراست میں

آئی این ایکس میڈیا کیس: پی چدمبرم کو راحت نہیں، 26 اگست تک سی بی آئی حراست میں

Print Friendly, PDF & Email

آئی این ایکس میڈیا کیس کے سلسلہ میں سابق وزیر داخلہ اور سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم کو آج سی بی آئی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 26 اگست تک کے لئے سی بی آئی کی ریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔ پی چدمبرم اب 26 اگست تک سی بی آئی کی حراست میں رہیں گے۔

اس سے پہلے بدھ کے روز جانچ ایجنسی نے انہیں ڈرامائی واقعہ کے بعد ان کے جورباغ واقع مکان سے گرفتار کیا تھا۔ آج جج اجئے کمار کہاڑ کی عدالت میں سماعت کے دوران چدمبرم کے وکیلوں نے انہیں ضمانت کی مانگ کرتے ہوئے تمام دلیلیں دیں، لیکن عدالت نے تمام دلیلوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔ چدمبرم معاملہ میں شام تقریبا پانچ بجے تک سماعت ہوئی اور پھر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلہ میں ہر دن 30 منٹ تک وکیلوں اور اہل خانہ کو ان سے ملنے کی اجازت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ ریمانڈ کے دوران ملزم کی عزت ووقار کا خیال رکھا جائے۔

گذشتہ سال اپریل میں ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کو عدالتی تحویل میں 23 ددنوں تک رہنا پڑا تھا۔ وہ آئی این ایکس میڈیا معاملے میں ملزم ہیں۔ سی بی آئی نے جمعرات کو عدالت کے سامنے کہا تھا کہ آئی این ایکس میڈیا معاملے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی سازش کا سراغ لگانے کے لیے چدمبرم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنا بے حد ضروری ہے۔

سی بی آئی نے دلیل دی تھی کہ یہ ایک بڑا جرم ہے اور جس طرح سے وہ اس معاملے میں جواب دینے سے بچتے نظر آرہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے چدمبرم کو حراست میں لیے جانے کی بنیاد کافی ہے۔

سی بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ہیں اور کچھ سوالوں کی تہہ تک جانے کے لیے انھیں حراست میں رکھ کر پوچھ گچھ کرنا ضروری ہے۔

سی بی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ قانون کے تحت آئی این ایکس میڈیا گھپلہ ایک سنگین اور بہت بڑا معاملہ ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

x

Check Also

جے این یوکے طلبا کا پارلیمنٹ مارچ: پولیس نے گیٹ پرروکا، ٹریفک نظام متاثر

جے این یو کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ...