بنیادی صفحہ / قومی / ہندوستان کے آئی این ایس ارہنت سے پاکستان پریشان، کہا- ہم بھی رکھتے ہیں طاقت

ہندوستان کے آئی این ایس ارہنت سے پاکستان پریشان، کہا- ہم بھی رکھتے ہیں طاقت

Print Friendly, PDF & Email

ہندوستان کی جوہری ایندھن سے چلنے والی اور جوہری ہتھیاروں سے لیس پہلی آبدوز آئی این ایس ارہنت کی حالیہ تعیناتی کو لے کر پاکستان نے جمعرات کے روز اپنی فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں جوہری چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد کی صلاحیت پر کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔

پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ یہ جنوبی ایشیا میں داغنے کے لئے تیار جوہری ہتھیاروں کی پہلی اصلی تعیناتی ہے، جو نہ صرف بحر ہند کے ساحل پر واقع ممالک کے لئے، بلکہ یہ بین الاقوامی برادری کے لئے بھی تشویش کا موضوع ہے۔

 خیال رہے کہ  ملک میں تیار جوہری ایندھن سے چلنے والی اور جوہری ہتھیاروں سے لیس پہلی آبدوز آئی این ایس ارہنت نے اس ہفتہ اپنی پہلی گشت کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے دفاعی شعبے میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔
x

Check Also

چھوٹا شکیل کا بھائی دبئی میں گرفتار، کسٹڈی لینے کی کوشش میں ہندوستان

انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا قریبی چھوٹا شکیل کا بھائی دبئی میں ...