بنیادی صفحہ / تجارتی خبریں / ہندوستان کے پاس دنیا کی مضبوط معیشت کی شکل میں ابھرنے کا موقع: آئی ایم ایف

ہندوستان کے پاس دنیا کی مضبوط معیشت کی شکل میں ابھرنے کا موقع: آئی ایم ایف

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز/16مارچ،15

نئی دہلی (یو این بی): ہندوستان کو دنیا کی سرفہرست معیشت بننے کا موقع نہیں گنوانا چاہیے۔ ایسا کہنا ہے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی چیف کرسٹین لاگارڈی کا۔ انھوں نے ایک معروف انگریزی روزنامہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان کو دنیا کی ایک سب سے مضبوط معیشت کی شکل میں ابھرنے کا موقع ہے لیکن اس کے لیے منصوبہ بند طریقے سے اصلاحات کی ضرورت ہے اور ہندوستان کو اپنے بازار کو دنیا کے لیے پوری طرح سے کھولنا ہوگا۔

سوموار سے ہندوستان کے دورے پر آئی لاگارڈی نے ٹھہری ہوئی معیشت کو رفتار عطا کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور آر بی آئی کے گورنر رگھو رام راجن کی تعریف کی۔ انھوں نے شرح نمو کو رفتار دینے کے لیے ’ورک فورس‘ میں خواتین کو کثیر تعداد میں شامل کرنے کی بھی اپیل کی۔ انگریزی روزنامہ کو دیے گئے انٹرویو میں لاگارڈی نے کہا ”واقعی دنیا کی معیشت میں ہندوستان کافی اہمیت کا حامل ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہندوستان کے پاس دنیا کی سب سے مضبوط معیشت بننے کا موقع ہے اور میرا یہاں کا دورہ یہ پیغام دیتا ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھائیے۔“

آئی ایم ایف کی سربراہ نے حکومت کے ’جن دھن منصوبہ‘ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ سبسڈی نظام کی صحت بہتر کرنے کے لیے جن دھن، آدھار اور موبائل بہت ہی اہم قدم ہے۔ انھوں نے کہا ”سبسڈی کا مقصد غریبوں کی مدد کرنا ہے لیکن اکثر متوسط طبقہ کے لوگ بیچ میں ہی اس کا فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔ اس لیے غریبوں کو براہ راست مدد کے لیے جن دھن (سبھی کے لیے بینک اکاﺅنٹ)، آدھار (سبھی شخص کے لیے خصوصی شناختی نمبر) اور موبائل اہم قدم ہوں گے۔“ امید ہے کہ لاگارڈی وزیر اعظم مودی، وزیر مالیات ارون جیٹلی اور دیگر اہم پالیسی سازوں سے اپنے دورہ کے دوران ملاقات کریں گی۔ انھوں نے اہم شعبوں میں اصلاحات کو رفتار دینے کی اپیل بھی کی ہے۔

x

Check Also

بی بی سی ریڈیوکےشومیں وزیراعظم مودی اورانکی ماں کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال، سوشل میڈیا پرلوگوں نے جتایا اعتراض

بی بی سی ریڈیو(BBC Radio) کے براہ راست شو (Live Show)میں ایک ...