بنیادی صفحہ / قومی / بی جے پی نے جاری کی امیدواروں کی فہرست، یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور سے آزمائیں گے قسمت

بی جے پی نے جاری کی امیدواروں کی فہرست، یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور سے آزمائیں گے قسمت

Print Friendly, PDF & Email

لکھنو: اترپردیش اسمبلی انتخابات (Uttar Pradesh Assembly Election 2022) کے پہلے دو مرحلوں کے لئے بی جے پی (BJP) نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست (BJP Candidates List) جاری کردی ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گورکھپور سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور شہر سے الیکشن لڑیں گے۔ وہیں نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کو کوشامبی کی سراتھو سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے 105 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ 20 اراکین اسمبلی کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔ بی جے پی کے اس قدم کو اینٹی انکیمبیسی (اقتدار مخالف لہر) کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے پہلے مرحلے کی 58 سیٹوں میں سے 57 سیٹوں پر اور دوسرے مرحلے کی 55 سیٹوں میں سے 48 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں غنڈہ راج پر یوگی حکومت نے نکیل کسا ہے۔ یوپی کو غنڈہ راج اور بدعنوانی سے آزادی دلائی ہے۔ یوپی میں ایئر پورٹ بن رہے ہیں، میڈیکل کالج بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوپی انتخابات میں بی جے پی 300 سے زیادہ سیٹوں سے الیکشن جیتے گی۔

دھرمیندر پردھان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے اگرپردیش کو فسادات سے پاک صوبہ بنا دیا ہے۔ اب بیٹیاں رات میں بے خوف اور نڈر ہوکر گھوم سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو یوپی ایک وقت میں بیمار صوبہ کے طور پر جانا جاتا تھا، آج وہی یوپی میں ترقی کے راستے پر نمبر-1 بن کر ابھرا ہے۔

10 مارچ کو آئیں گے یوپی انتخابات کے نتائج

آپ کو بتادیں کہ اترپردیش کی 403 اسمبلی سیٹوں کے لئے سات مرحلوں میں ووٹنگ 10 فروری سے شروع ہوگی۔ یوپی میں سات مرحلوں میں 10, 14, 20, 23, 27 اور 3 مارچ اور 7 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*