بنیادی صفحہ / قومی / ممبئی میں دردناک حادثہ، سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کا فٹ اوور برج منہدم، 4 کی موت 34 زخمی

ممبئی میں دردناک حادثہ، سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کا فٹ اوور برج منہدم، 4 کی موت 34 زخمی

Print Friendly, PDF & Email

ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کا فٹ اوور برج جمعرات کی شام منہدم ہو گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے وہیں تقریبا 34 لوگوں کے  زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ یہ حادثہ سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے باہر ہوا ہے۔ راحت اور بچاو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ تمام زخمیوں کو جارج اسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن پر جمعرات کی شام جب لوگ اپنے گھر لوٹ رہے تھے تبھی اسٹیشن کے باہر کا فٹ اوور برج کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ حادثہ میں 34 لوگ برج کے ملبے کے نیچے دب گئے۔ لوگوں کی چیخ پکار سن کر وہاں موجود لوگوں نے فورا راحت اور بچاو کا کام شروع کر دیا ۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریلوے کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

x

Check Also

ویسٹ انڈیز دورہ پرنہیں جائیں گے دھونی، دوماہ کے بریک میں کریں گے آرمی کی ڈیوٹی

ویسٹ انڈیز دورہ کےلئےاتوارکو ٹیم کےاعلان سے قبل یہ واضح ہوگیا کہ ...