بنیادی صفحہ / قومی / ممبئی: ایم ٹی این ایل کی عمارت میں خطرناک آتشزدگی، 100 لوگ پھنسے

ممبئی: ایم ٹی این ایل کی عمارت میں خطرناک آتشزدگی، 100 لوگ پھنسے

Print Friendly, PDF & Email

مہاراشٹر کے ممبئی میں پیرکو ایک نومنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ آج جس بلڈنگ میں لگی ہے وہ ایم ٹی این ایل ایکسچینج کی ہے۔ آگ عمارت کی تیسری اورچوتھی منزل پرلگی ہے۔ آگ لگنے کی خبرپاتے ہی موقع پرفائربریگیڈ محکمہ کہ 31 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں، جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پہلے صرف 14 گاڑیاں آگ بجھارہی تھیں۔ آگ میں پھنسے لوگوں میں سے 25 لوگوں کوباہرنکالا گیا ہے۔ 75 سے زیادہ لوگ ابھی بھی عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ دوپرتقریباً تین بجے عمارت کی تیسری اورچوتھی منزل پرآگ لگ گئی۔

 آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 15 منٹ کے اندرفائربریگیڈ کی 14 گاڑیاں موقع پرپہنچ گئی۔ آگ اتنی خطرناک لگی ہوئی تھی کہ دورسے ہی دھواں کا غباردیکھا جاسکتا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ‘جس وقت عمارت میں آگ لگی، اس وقت لوگ دفترمیں تھے۔ آگ لگتے ہی افراتفری مچ گئی۔ آگ میں 100 سے زیادہ لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ملی۔ فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔Mumbai_fire_2

ہوا تیز ہے، اس وجہ سے آگ بجھانے میں پریشانی آرہی ہے۔ برابروالی عمارت میں سیڑھی سے مسلسل لوگوں کوبچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمارت کی لفٹ کوبند کردیا گیا ہے۔ آگ کی اطلاع ملنے پرنرمل نگرپولیس، باندرہ پولیس، کھیرواڑی پولیس بھی موقع پرپہنچ چکی ہے۔

x

Check Also

راہل گاندھی کے خلاف وائناڈ سے الیکشن لڑنے والے تشار یو اے ای میں گرفتار

کوچی: کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کے سامنے قومی جمہوری اتحاد (این ...