بنیادی صفحہ / قومی / تمل ناڈو کے کورنگانی جنگل میں آتشزدگی، مرنے والوں کی تعداد 8 ہوئی

تمل ناڈو کے کورنگانی جنگل میں آتشزدگی، مرنے والوں کی تعداد 8 ہوئی

Print Friendly, PDF & Email

تھینی۔ تمل ناڈو کے تھینی ضلع کے کورنگانی جنگل علاقہ میں ایک ہفتہ سے لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف فضائیہ کے جوانوں نے ایک اور لاش برآمد کی ہے ۔ جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے ۔ آگ میں گھرے 23افراد کو محفوظ نکا ل لیا گیا ہے ۔

سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ کویمبٹورکے رہنے والے ٹریکر ویپن کو جھلسی ہوئی حالت میں باہر نکالا گیا ہے ۔ اسے تھینی میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اس بیچ دعوی کیا گیا ہے کہ پانچ خواتین سمیت کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔

اس بچاؤ مہم میں جی پی ایس گیجیٹ اور سوٹ سے لیس آئی اے ایف کمانڈو مصروف ہیں ۔ جبکہ فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر بھی بچاؤ مہم میں لگے ہوئے ہیں ۔

x

Check Also

ہندو پاکستان تنازعہ: ششی تھرورکا الزام، بی جے پی کارکنان نے دفتر میں کی توڑپھوڑ، جان سے مارنے کی بھی دھمکی

سینئرکانگریسی لیڈرششی تھرورکے ہندو پاکستان والے بیان پرہنگامہ جاری ہے۔ پیر کو ...