بنیادی صفحہ / قومی / دہلی سمیت 9 ریاستوں میں پھر بڑھے کورونا کے معاملات ، مرکز نے دی ٹیسٹ ، ٹریک اور ٹریٹ کی ہدایت

دہلی سمیت 9 ریاستوں میں پھر بڑھے کورونا کے معاملات ، مرکز نے دی ٹیسٹ ، ٹریک اور ٹریٹ کی ہدایت

Print Friendly, PDF & Email

ملک میں ایک مرتبہ پھر رفتار پکڑ رہے کورونا وائرس پر لگام لگانے کیلئے مرکزی حکومت الرٹ ہے ۔ ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن اور نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر ونود پال نے نو ریاستوں کے محکمہ صحت کے سکریٹریوں سے ملاقات کی ۔ ان ریاستوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں کو محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق راجیش بھوشن اور ڈاکٹر ونود پال نے ہریانہ ، آندھرا پردیش ، اوڈیشہ ، گوا ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، دہلی اور چنڈی گڑھ کے محکمہ صحت کے سکریٹریوں سے بات چیت کی ۔ کورونا سے تحفظ کے پیش نظر ہوئی اس میٹنگ میں نیشنل ہیلتھ مشن کے مشن ڈائریکٹرس بھی شامل ہوئے ۔ ان نو ریاستوں میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔

اس کے علاوہ مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے کورونا وائرس کو لے کر شروعات میں برتے گئے احتیاط پر واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے ۔ وزارت صحت نے کہا کہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام خطے ٹیسٹ ، ٹریک اور ٹریٹ کے بنیادی بندوبست پر پھر سے کام شروع کریں ۔ کیرالہ اور مہاراشٹر کے علاوہ ملک کی دیگر کئی ریاستوں میں حالات بگڑ رہے ہیں ۔

ملک میں ایک دن میں پھر 18 ہزار سے زائد نئے معاملات

ادھر ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسز میں اچانک اضافے سے اس کے مریضوں کی یومیہ تعداد میں تیزی آئی ہے۔ لگاتار تین دن سے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 100 سے کم درج کی گئی تھی ، لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کی وجہ سے 108 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نسبتاً کم رہنے سے سے ایکٹیو کیسز میں 3985 عدد کا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 97 ہزار 704 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18،327 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14،234 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جس سے یہ تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 54 ہزار 128 ہوگئی ہے۔

x

Check Also

بنگال انتخابات: کوچ بہار میں فائرنگ اور اموات کے لئے امت شاہ ذمہ دار، ممتا بنرجی

کولکاتا: وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کوچ بہار ضلع کے سیٹل کوچی ...