بنیادی صفحہ / قومی / ششی تھرور کی مشکلوں میں اضافہ، پولیس کی نظر میں مشکوک ہیں کانگریسی لیڈر

ششی تھرور کی مشکلوں میں اضافہ، پولیس کی نظر میں مشکوک ہیں کانگریسی لیڈر

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی: سنندا پشکر کی موت کے چار سال بعد دہلی پولس نے آج پٹیالہ ہائوس کورٹ میں چارج شیٹ فائل کی۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دھرمیندر سنگھ کی عدالت میں چارج شیٹ دفعہ 306اور 498اے کے تحت داخل کی گئی۔

اس معاملے میں اگلی سماعت 24مئی کو ہوگی۔ اس معاملے میں ایف آئی آر دفعہ302کے تحت درج کی گئی تھی۔ محترمہ پشکر 17فروری 2014کو لیلا ہوٹل کے کمرہ نمبر 345میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی تھیں۔

چارج شیٹ کے مطابق تھرور شک کے دائرے میں ہیں، لیکن ان کے خلاف ثبوت کافی نہیں ہیں۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 24 مئی کو ہوگی۔ کانگریسی لیڈر ششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر 17 جنوری 2014 کو دہلی کے ایک ہوٹل میں مشکوک حالت میں ملی تھیں۔

حادثہ سے کچھ دن پہلے ان کی پاکستانی صحافی مہر ترار کے ساتھ ٹوئٹر پر زبردست بحث بھی ہوئی تھی۔ اس بحث کی مبینہ وجہ ششی تھرور اور مہر ترار کے درمیان قربت بتائی جاتی ہے۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آیا کہ سنندا کی موت زہر کی وجہ سے ہوئی۔ ان کے جسم میں الزولم کے نشانات پائے گئے تھے۔ ساتھ ہی ان کے کمرے میں نیند کی گولیاں بھی ملی تھیں۔ حالانکہ ان کی موت کس زہر سے ہوئی، اس کی وضاحت نہیں ہوپائی۔ چونکہ دونوں کی شادی کو صرف 7 سا؛ پویئ تجئ، اس لئے سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کی نگرانی میں اس معاملے کی جانچ شروع ہوگئی۔

ڈاکٹر سدھیر گپتا کی صدارت میں ایمس کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی ٹیم  نے سنندا کا پوسٹ مارٹم کیا۔ ان کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنندا کے جسم پر چوٹ کے 15 نشان تھے۔ حالانکہ اس وجہ سے ان کی موت نہیں ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ان کے جسم پر انجکشن اور کاٹنے کے نشان بھی تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا کہ سنندا کے جسم میں الپروزلم ڈرگ کی تعداد کافی مقدار میں تھی۔

x

Check Also

بی جے پی یووا مورچہ کی غنڈہ گردی جھارکھنڈ میں سوامی اگنی ویش کے ساتھ مار پیٹ

پاکوڑ’ 18جولائی (یوا ین آئی) جھارکھنڈ کے پاکوڑ ضلع میں سماجی کارکن ...