بنیادی صفحہ / قومی / دہلی میں وزارتوں کی تقسیم ، وزیر اعلی کیجریوال نے چھوڑے سبھی محکمے ، جانئے کس کو کیا ملا

دہلی میں وزارتوں کی تقسیم ، وزیر اعلی کیجریوال نے چھوڑے سبھی محکمے ، جانئے کس کو کیا ملا

Print Friendly, PDF & Email

دہلی کے مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعلی بننے والے اروند کیجریوال نے اس مرتبہ اپنے پاس کوئی بھی وزارت نہیں رکھی ہے ۔ اروند کیجریوال سمیت پرانی کابینہ کے چھ دیگر وزراء منیش سسودیا ، ستیندر جین ، گوپال رائے ، کیلاش گہلوت ، عمران حسین اور راجندر پال گوتم کو اتوار کو لفٹننٹ گورنر نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ۔ وزیراعلی سمیت دیگر سبھی وزرا نے آج دہلی سیکریٹریٹ پہنچ کر اپنے کام کی ذمہ داری سنبھال لی ۔

وزیراعلی نے اپنے پاس اس مرتبہ کوئی بھی وزارت نہیں رکھی ہے اور دہلی جل بورڈ (ڈی جےبی) کی ذمہ داری بھی ستیندر جین کے حوالے کردی ہے ۔ کچھ وزرا کے محکموں میں معمول تبدیلی کی گئی ہے ۔ نائب وزیراعلی سسودیا کے پاس خزانہ اور تعلیم جیسی اہم وزارتیں رہیں گی ۔ تاہم خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کی وزارت ان سےلے کر گوتم کو دی گئی ہے۔ مسٹررائے کو وزارت ماحولیات دیا گیا ہے۔ پہلے یہ مسٹر گہلوٹ کے پاس تھا۔

اس کے علاوہ سبھی وزرا کے پاس پرانے سبھی وزارتوں کی ذمہ داریاں برقرار رہیں گی ۔ عام آدمی پارٹی نے اروند کیجریوال کی قیادت میں مسلسل تیسری مرتبہ دہلی اسمبلی انتخابات میں زبردست اکثریت حاصل کی ۔ عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 62 سیٹوں پر جیت حاصل کی ، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو آٹھ اور کانگریس کو کوئی بھی سیٹ نہیں ملی ہے۔

x

Check Also

درگاہ حضرت نظام الدین آئے تقریباً 200 لوگ کئےجائیں گے کوارنٹائن، انڈیا گیٹ بھی بند

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی واقع درگاہ حضرت نظام الدین آئے تقریباً 200 ...