بنیادی صفحہ / قومی / کورونا مریضوں کی تعداد نے توڑے سارے ریکارڈ، پہلی بار ایک دن میں 6,654 نئے معاملے

کورونا مریضوں کی تعداد نے توڑے سارے ریکارڈ، پہلی بار ایک دن میں 6,654 نئے معاملے

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں نے اب تک کے سبھی ریکارڈ توڑ دیئے۔ وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6654 نئے معاملے سامنے آئے۔ کورونا کے نئے معاملوں کے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 1,25,101 ہوگئی ہے۔ جمعہ کو کووڈ-19 سے 137 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 3,720 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ ملک میں ابھی 69,597 پازیٹیو کیس (مثبت معاملے) ہیں جبکہ 51,783 مریض ٹھیک ہوکر اپنے گھر جا چکے ہیں۔

جمعہ کو کووڈ-19 سے جن 137 لوگوں کی موت ہوئی ہے، ان میں مہاراشٹر میں 63 اموات، گجرات میں 29 اور دہلی میں 14 اموات ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں کل معاملے 44,582 پہنچ گئے وہیں تمل ناڈو میں 14,753 معاملے سامنے آئے ہیں۔ مسلسل چھٹا دن ہے جب مہاراشٹر میں 2,000  معاملے سامنے آئے۔ تمل ناڈو میں کم ازکم 786 مزید لوگ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے، جس کے بعد ریاست میں انفیکشن کے کل معاملے 14,753 ہوگئے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ جمعہ کو مزید چار لوگوں کی بیماری سے موت ہوگئی۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ اسی کے ساتھ ریاست میں کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد 98 ہوگئی ہے۔

بہار میں تعداد بڑھ کر 2,177 ہوگئی

دہلی سے بہار پہنچنے کے کچھ گھنٹے بعد ہی ایک مائیگرینٹ مزدور کی موت کو ریاست کے محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے ہوئی موت کا معاملہ بتایا ہے۔ مائیگرینٹ مزدور تین دن پہلے ہی اپنے آبائی ریاست لوٹا تھا۔ ریاست کے محکمہ صحت نے بتایا کہ انفیکشن کے 195 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2,177 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر کے مطابق مہلوک شخص کھگڑیا ضلع کا رہنے والا تھا اور وہ منگل کو ایک اسپیشل ٹرین سے آیا تھا۔

x

Check Also

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 6387 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 1.50 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی۔ ملک میں گزشتہ دو دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے نئے ...