بنیادی صفحہ / قومی / کھڑگے نے وزیراعظم کو خط لکھ کرکہا ‘عوامی کریں آلوک ورما پرسی وی سی رپورٹ’۔

کھڑگے نے وزیراعظم کو خط لکھ کرکہا ‘عوامی کریں آلوک ورما پرسی وی سی رپورٹ’۔

Print Friendly, PDF & Email

کانگریس لیڈر ملکا ارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھا ہے کہ وہ سی بی آئی کے سابق چیف آلوک ورما پرسی وی سی رپورٹ کو عوامی کریں۔ واضح رہے کہ تین رکنی سلیکشن کمیٹی میں کھڑگے واحد رکن تھے، جنہوں نے آلوک ورما کوعہدے سے ہٹانے کی مخالفت کی تھی۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرکھڑگے نے وزیراعظم مودی سے کہا ہےکہ سی وی سی کی جانچ رپورٹ، جسٹس اے کے پٹنائک کی جانچ رپورٹ اورسلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کی تفصیل عوامی کی جائے تاکہ عوام اس معاملے میں خود شفافیت تک پہنچ سکیں۔

ساتھ ہی کانگریس لیڈرنے بغیرکسی تاخیرکے، نئے ڈائریکٹرکی تقرری کے لئے سلیکشن کمیٹی کی فوری میٹنگ بلانے کے لئے بھی کہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے میں حکومت کے اقدامات سے یہی اشارہ ملتا ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ سی بی آئی ایک آزاد ڈائریکٹرکے ماتحت کام کرے۔

دراصل گزشتہ 10 جنوری کو ہوئی سلیکشن کمٰٹی کی میٹنگ میں ملکا ارجن کھڑگے نے آلوک ورما کو سی بی آئی ڈائریکٹرکے عہدے سے ہٹائے جانے کی مخالفت کی تھی۔ خبروں کے مطابق جسٹس پٹنائک نے کہا کہ آلوک ورما کے خلاف بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

وزیراعظم مودی کی صدارت والی ایک اعلیٰ اختیارات حاصل کمیٹی نے گزشتہ جمعرات کو آلوک ورما کو سی بی آئی ڈائریکٹرکے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے اگلے روزجمعہ کو ورما نے حکومتی خدمات سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد سے ہی کانگریس اوردیگراپوزیشن پارٹیاں مرکزی حکومت کے فیصلے پرسوال اٹھا رہی ہیں۔ راہل گاندھی نے بھیاس معاملے پروزیراعظم نریندرمودی پرتنقید کی ہے۔

 

x

Check Also

جامعۃ الفلاح میں’ گنگا سے زمزم تک کا روحانی و علمی سفر’ کا اجراء

آج جامعة الفلاح کے ابو اللیث ھال میں ڈاکٹر ضیاء الرحمن اعظمی ...