بنیادی صفحہ / قومی / 700 سے زیادہ کسانوں کی موت ہوئی، حکومت کیسے کہہ سکتی ہے کہ ریکارڈ موجود نہیں! کانگریس

700 سے زیادہ کسانوں کی موت ہوئی، حکومت کیسے کہہ سکتی ہے کہ ریکارڈ موجود نہیں! کانگریس

Print Friendly, PDF & Email

راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے وزیر زراعت کے اس بیان کو کسانوں کی توہین قرار دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کسان تحریک کے دوران کتنے کسانوں کی جان گئی اس کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ کانگریس ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’یہ کسانوں کی توہین ہے۔ 700 سے زیادہ کسانوں کی تحریک کے دوران جان چلی گئی۔ مرکز یہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ اس کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے!‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے پاس 700 لوگوں کا ڈیٹا موجود نہیں ہے تو انہوں نے وبا کے دوران لاکھوں لوگوں سے متعلق اعداد و شمار کس طرح حاص کئے! کورونا سے سبب 2 سالوں میں 50 لاکھ سے زیادہ افراد کی جانچ چلی گئی لیکن حکومت کے مطابق وائرس نے صرف 4 لاکھ لوگوں کی ہی جان لی ہے۔‘‘

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*