بنیادی صفحہ / قومی / چندریان 2: بڑا مقصد رکھیں اور مایوسی کو راستہ میں نہ آنے دیں: نریندر مودی

چندریان 2: بڑا مقصد رکھیں اور مایوسی کو راستہ میں نہ آنے دیں: نریندر مودی

Print Friendly, PDF & Email

چاند کی سطح سے محض 2.1 کلومیٹر پہلے چندریان -2 کے لینڈر وکرم کا رابطہ ٹوٹ جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے وہاں موجود طلبہ کو زندگی میں کبھی مایوس نہ ہونے اور بڑا ہدف رکھنے کا مشورہ دیا۔

چندریان -2 کے لینڈر وکرم کے چاند کی سطح پر اترنے کے عمل کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھنے کے لئے اسرو کے بنگلور واقع ٹیلی منٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (آئی ایس ٹی آر اے سی ) سینٹر میں موجود بچوں کا جوش بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا’’زندگی میں بڑا مقصد رکھیں اور ہدف حاصل کرنے کی راہ میں کبھی مایوسی کو نہ آنے دیں‘‘۔

وزیر اعظم نے بچوں سے کہا، "زندگی میں بڑا مقصد رکھیں اور ان کو چھوٹے چھوٹے مقاصد میں تقسیم کر لیں۔ ان چھوٹے چھوٹے اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں اور ان کو جمع کریں۔ یہ بھول جائیں کہ آپ نے کیا کھویا اور راستے میں کبھی مایوسی کونہ آنے دیں‘‘۔ مودی نے وہاں موجود بھوٹان کے طلبا سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے طلبہ کو آٹوگراف دئیے اور ان کے ساتھ فوٹو بھی كھنچوائے۔

x

Check Also

اتر پردیش پبلک سروس کمیشن مینس امتحان سے عربی و فارسی سبجیکٹ ختم

اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) نے ایک ...