بنیادی صفحہ / کیریر اور تعلیمی خبریں / سی بی ایس ای 10 ویں کے نتائج کا اعلان، 86.7 فیصد پاس، لڑکیوں نے پھر ماری بازی

سی بی ایس ای 10 ویں کے نتائج کا اعلان، 86.7 فیصد پاس، لڑکیوں نے پھر ماری بازی

Print Friendly, PDF & Email
نئی دہلی۔ مرکزی بورڈ برائے ثانوی تعلیم کے12 ویں امتحان کی طرح اس باردسویں کے بورڈ امتحان میں بھی لڑکیوں نےایک بارپھرلڑکوں سےبازی ماری ہے اور چار طالبات499 نمبرات کے ساتھ مشترکہ طورپراول قراردی گئی ہیں۔ اس باردسویں کےامتحان میں85.32 فیصد لڑکےکامیاب ہوئےہیں جبکہ88.67فیصدلڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں اوراس طرح لڑکوں کےمقابلےمیں 3.35فیصدلڑکیاں زیادہ کامیاب ہوئی ہیں۔
اس مرتبہ تروننت پورم99.6فیصدنتیجوں کےساتھ اول مقام پرہے۔ وہیں چنئی97.37 فیصد کے ساتھ دوسرےمقام پراوراجمیر91.86فیصدکےساتھ تیسرےمقام پرہے۔ ٹاپ کرنےوالی چاروں طالبات میں ڈی پی ایس گڑگاؤں کےپرکھرمتل،آرپی پبلک اسکول بجنورکی رم جھم اگروال،اسکاٹش انٹرنیشنل اسکول شاملی کی نندنی گرگ اوربھون ودیالیہ کوچن کی جی شری لکشمی شامل ہیں۔ان چاروں طالبات کو500میں سے499نمبر ملے ہیں۔
اس مرتبہ25مارچ سے4اپریل تک ہوئےدسویں کےامتحان میں کل1624682طلباوطالبات امتحان میں شریک ہوئے۔جن میں1408594طالب علم کامیاب ہوئے۔اس طرح کل86.70 فیصد طالب علم کامیاب ہوئے۔ اس بار17576اسکولوں کےطالب علم امتحان میں شریک ہوئےاورکل 4460امتحان مراکزبنائےگئےتھے۔ اس مرتبہ 131493طالب علموں کو90فیصدسےزائداور27476طالب علموں کو95فیصد سےزائدنمبرات ملےہیں۔
دہلی میں78.62فیصدطالب علم کامیاب ہوئےہیں کل 286660طالب علموں نےامتحان دیاتھاجبکہ امتحان میں225361طالب علم کامیاب ہوئے۔ بیرون ممالک میں سی بی ایس ای کےاسکولوں میں98.32فیصدطالب علم کامیاب ہوئے۔کل 23787طالب علم امتحان میں شریک ہوئےتھے۔ان میں سے23388طالب علم کامیاب ہوئے۔3760معذورطالب علم امتحان میں شریک ہوئےجن میں 3480طالب علم یعنی 92.55فیصدطالب علم کامیاب ہوئے۔135معذورطالب علموں کو90فیصدسےزائداور21معذورطالب علموں کو95فیصد سے زائد نمبرات ملے ہیں۔
معذورطالب علموں میں سن سٹی گڑگاؤں کی انشکا پانڈا489نمبرات کےساتھ اول مقام پررہی۔وہیں اتم اسکول غازی آبادکی ثانیہ گاندھی کوبھی 489نمبرات ملےاس طرح دونوں مشترکہ طورپراول مقام پرہیں۔دوسرےمقام پرجواہرنوودےودیالیہ دھانپوراڑیسہ کی سومیادیپ پردھان کو484نمبرات ملے۔ جواہرنوودےودیالیہ کے97.31فیصدطالب علم امتحان میں کامیاب ہوئے۔ جبکہ کندریہ ودیالیہ کے95.96فیصدطالب علم کامیاب ہوئے۔سرکاری اسکولوں کے63.97فیصدطالب علم کامیاب ہوئے۔وہیں حکومت کی مدد سےچلنےوالےاسکول کے73.46طالب علم کامیاب ہوئےہیں۔ پرائیویٹ اسکولوں کے89.49فیصدطالب علم کامیاب ہوئے ہیں۔
x

Check Also

پی ایم مودی نے عمران خان کو خط لکھ کر دی بات چیت کی دعوت ، پاک وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان ...