بنیادی صفحہ / قومی / بالی ووڈ اداکار سونو سود کے ممبئی آفس پہنچی انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم

بالی ووڈ اداکار سونو سود کے ممبئی آفس پہنچی انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم

Print Friendly, PDF & Email

ممبئی : سونوسود کے ممبئی آفس پر انکم ٹیکس محکمہ نے سروے کیا ہے ۔ خبر ہے کہ چھ الگ الگ علاقوں میں یہ چھاپہ ماری کی گئی ہے ۔ بتادیں کہ گزشتہ ماہ ہی سونو سود کو دہلی سرکار نے اسکولی بچوں کیلئے شروع کئے مینٹرشپ پروگرام کا برانڈ امبیسڈر بنایا ہے ۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے سونو سود کی ملاقات ہوئی تھی ۔ اس ملاقات کے بعد وزیر اعلی کیجریوال اور اداکار سونو سود نے مشترکہ طور پر میڈیا سے بھی خطاب کیا تھا ۔ وزیر اعلی کیجریوال نے کہا تھا کہ سونو سود دہلی حکومت کے خاص پروگرام ‘دیش کے مینٹرس’ کا برانڈ امبیسڈر بننے کیلئے تیار ہوگئے ہیں ۔

بتادیں کہ کورونا وبا کے درمیان سونو سود بالی ووڈ کے ایک ایسے اسٹار رہے ہیں جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ اسی لئے انہوں نے لوگوں کے دلوں کو اپنی خاص جگہ بنالی ہے  ۔ جس طرح سونو بے لوث لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں ، اس سے وہ حقیقی زندگی میں بھی ہیرو بن چکے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*