بنیادی صفحہ / قومی /  ہندوستانی جنگی بحری جہاز میں دھماکہ، 3 اہلکار ہلاک،10 زخمی

 ہندوستانی جنگی بحری جہاز میں دھماکہ، 3 اہلکار ہلاک،10 زخمی

Print Friendly, PDF & Email

 ممبئی 19 جنوری، 2022 (ایجنسی) بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 3اہلکار ہلاک اور10 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات  کے مطابق جنگی بحری جہاز میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بحریہ کے 3 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ یہ جہاز ممبئی میں لنگرانداز تھا۔

ہندوستانی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں  لنگرانداز آئی این ایس رنویر کے اندرونی حصے میں دھماکا ہوا جس سے بحریہ کے3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ دھماکے میں 10 اہلکارزخمی بھی ہوئے۔دھماکے  سے جہاز کو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے بورڈ قائم کردیا گیا ہے۔آئی این ایس رنویر 1986 میں بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*