بنیادی صفحہ / قومی / ‘بی جے پی لیڈر کا اعلان- ’اگر تلنگانہ میں بنی حکومت تو بدل دیں گے حیدرآباد کا نام

‘بی جے پی لیڈر کا اعلان- ’اگر تلنگانہ میں بنی حکومت تو بدل دیں گے حیدرآباد کا نام

Print Friendly, PDF & Email

بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر راجہ سنگھ نے جمعرات کے روز کہا کہ اگر پارٹی سات دسمبر کے انتخابات کے بعد تلنگانہ میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ خود حیدرآباد سمیت ریاست کے دیگر شہروں کے نام عظیم شخصیات کے نام پر رکھنے کا ’ ہدف‘ رکھے گی۔ پہلا ہدف ترقی ہوگا اور دوسرا ان ناموں کو بدلا جانا چاہئے۔ انہیں ان عظیم شخصیات کے نام پر رکھنا چاہئے جنہوں نے ہمارے ملک یا تلنگانہ کے لئے کام کیا ہے‘۔

حال ہی میں تحلیل ہوئی اسمبلی کے رکن راجہ سنگھ نے کہا کہ 16ویں صدی میں اس علاقہ پر حکومت کرنے والے قطب شاہی خاندان کے حکمرانوں نے بھاگیہ نگر کا نام بدل کر حیدرآباد کر دیا تھا۔ اس کے  علاوہ کئی دیگر مقامات کے نام بدل دئے گئے تھے۔ اس میں سکندرآباد اور کریم نگر بھی شامل ہیں۔

 انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی کے ذریعہ جمعرات کے روز کئے گئے تبصرہ  کو بھی غلط بتایا۔ واضح ہو کہ اویسی نے کہا تھا کہ بی جے پی صدر امت شاہ ’مسلم مکت‘ ملک بنانا چاہتے ہیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اویسی پر یقین نہیں کرنا چاہئے جو کئی بار تلنگانہ کے خلاف بول چکے ہیں ۔ اویسی حیدرآباد سے لوک سبھا رکن ہیں۔ قابل غور ہے کہ تلنگانہ میں سات دسمبر کو انتخابات ہونے والے ہیں۔

x

Check Also

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کانگریس کے نتائج سے خوش: ابھیجیت مکھرجی

کلکتہ: پانچ ریاستوں میں سے تین ریاستوں چھتس گڑھ، مدھیہ پردیش اورراجستھان ...