بنیادی صفحہ / قومی / کانگریس لیڈر نے وہاٹس ایپ گروپ پر شیئر کیا فحش ویڈیو، خاتون لیڈر کی شکایت پر گرفتار

کانگریس لیڈر نے وہاٹس ایپ گروپ پر شیئر کیا فحش ویڈیو، خاتون لیڈر کی شکایت پر گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

چھتیس گڑھ میں بلاس پور کے ایک کانگریسی لیڈر پون دوبے کو گزشتہ جمعہ کو ایک وہاٹس ایپ گروپ پرفحش ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ آپ کو بتادیں کہ کانگریس لیڈر پون دوبے کو ان کے اس کئے کیلئے انہیں کی پارٹی کی مقامی خاتون کے ذریعے شکایت درج کرائی گئی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

ویڈیو پر خاتون لیڈران اور کارکنان نے پارٹی عہدیداران سے اس پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے پون دوبے سے کہا تھا کہ وہ اس ویڈیو کو گروپ سے ہٹائیں اور گروپ میں سب سے معافی مانگیں۔ حالانکہ دوبے نے ایسا نہیں کیا جس کے بعد کانگریس خاتون لیڈر نے دوبے کے خلاف پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ دنوں کانگریس کے ضلع جوائنٹ سکریٹری پون دوبے نے ایک فحش ویڈیو وہاٹس ایپ گروپ میں شیئر کیا تھا۔ دوبے نے ایک لڑکی کا فحش ویڈیو پوسٹ کیا تھا اور ‘آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد آیا پہلا رجحان’ لکھا تھا۔

 اس ویڈیو کو دیکھ کر خاتون لیڈران اور کارکنان نے پارٹی کے عہدیداران کے سامنے اعتراض ظاہر کیا اور ملزم پون دوبے کو ویڈیو ہٹانے کے ساتھ وہاٹس ایپ گروپ پر معافی مانگنے کو کہا۔ لیکن دوبے کے ذریعے ایسا نہیں کئے جانے پر بلاک کانگریس کی صدر سمیت دیگر خاتون لیڈران نے بدھ کو معاملے کی شکایت تھانے میں درج کرا دی جس کے بعد جمعہ کو ملزم پون دوبے کو پولیس  نے گرفتار کر لیا۔
x

Check Also

مسلسل بارش سے مشرقی اترپردیش سمیت ریاست کے کئی اضلاع بری طرح متاثر

لکھنؤ: اتر پردیش میں مانسون کے دوبارہ فعال ہونے اور گزشتہ دو ...