بنیادی صفحہ / تجارتی خبریں / عوامی شعبہ کے بینکوں کی 21 جنوری سے چار روزہ ہڑتال

عوامی شعبہ کے بینکوں کی 21 جنوری سے چار روزہ ہڑتال

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز/20جنوری،15

چندی گڑھ ( ایجنسی ) عوامی شعبہ کے بینک ملازمین نے 21 جنوری سے چار روزہ ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ہڑتال ملازمین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی میں حکومت کے ہٹ دھرم اور کٹھور رویہ کے خلاف بطور احتجاج کی جا رہی ہے ۔ یونین کے ایک سینئر لیڈر نے یہ بات بتائی ۔ قبل ازیں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ 7 جنوری کو ایک روزہ ہڑتال کی جائیگی تاہم اسے انڈین بینک اسوسی ایشن کی اپیل پر ملتوی کردیا گیا تھا تاکہ اس دوران کوئی قابل قبول حل دریافت کیا جاسکے ۔ آل انڈیا بینک آفیسرس کنفیڈریشن کے ریاستی سکریٹری دیپک کمار شرما نے یہ بات بتائی ۔ اب دوبارہ ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ج،م
x

Check Also

دہلی سمیت 9 ریاستوں میں پھر بڑھے کورونا کے معاملات ، مرکز نے دی ٹیسٹ ، ٹریک اور ٹریٹ کی ہدایت

ملک میں ایک مرتبہ پھر رفتار پکڑ رہے کورونا وائرس پر لگام ...