بنیادی صفحہ / قومی / پرینکا کے آنے سے نرم پڑے ایس پی۔ بی ایس پی کے تیور، کانگریس کو کی 14 سیٹوں کی پیشکش: ذرائع

پرینکا کے آنے سے نرم پڑے ایس پی۔ بی ایس پی کے تیور، کانگریس کو کی 14 سیٹوں کی پیشکش: ذرائع

Print Friendly, PDF & Email

پرینکا گاندھی کے سرگرم سیاست میں آنے کے بعد اترپردیش میں ایک نیا موڑ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، ایس پی اور بی ایس پی نے کانگریس سے اتحاد پر ازسر نو غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس کو 14 سیٹوں کا آفر بھی دے دیا گیا ہے۔ دوسری طرف کانگریس سے منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کو ایس پی۔ بی ایس پی سے کم ازکم 30 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔

بتا دیں کہ مایاوتی اور اکھلیش یادو نے 12 جنوری کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد کا اعلان کیا تھا۔ دونوں پارٹیوں نے یوپی کی 80 لوک سبھا سیٹوں میں سے 38-38 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ دو سیٹیں دیگر حلیف پارٹیوں اور امیٹھی۔ رائے بریلی کی سیٹیں کانگریس کے لئے چھوڑ دی تھیں۔

 کانگریس کے لئے دو سیٹیں چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ ہی دونوں نے یہ بھی واضح کر دیا تھا کہ وہ کانگریس کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کریں گی۔

بتا دیں کہ نو منتخب کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج لکھنئو پہنچ رہی ہیں۔ پرینکا کی لکھنئو آمد پر کانگریسیوں میں غضب کا جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اموسی ائیرپورٹ سے کانگریس دفتر تک پرینکا گاندھی کا 25 کلومیٹر طویل روڈ شو ہو گا۔ اس دوران 28 مقامات پر کانگریسی پرینکا گاندھی کا خیرمقدم کریں گے۔ ساتھ پی پرینکا گاندھی لال باغ میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب بھی کریں گی۔ پرینکا کے ساتھ مغربی یوپی کے جنرل سکریٹری جیوترادتیہ سندھیا اور صدر راہل گاندھی بھی روڈ شو میں موجود رہیں گے۔

x

Check Also

میڈیا سے بات کرنے جارہے کشمیرکانگریس کے ترجمان کوپولیس نے حراست میں لیا

جموں وکشمیر کانگریس کے چیف ترجمان کوپولیس نے حراست میں لیا ہے۔ ...