بنیادی صفحہ / قومی / اویسی بولے۔ ملک میں زندہ ہیں گوڈسے کی اولاد، مجھے مار سکتے ہیں گولی

اویسی بولے۔ ملک میں زندہ ہیں گوڈسے کی اولاد، مجھے مار سکتے ہیں گولی

Print Friendly, PDF & Email

جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت کی تنقید کر رہی ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے آرٹیکل 370 کو لے کر مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا۔

اویسی نے کہا کہ جس طرح سے کشمیر میں کرفیو اور پابندی لگائی گئی ہے ، اس سے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں۔ مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے کہا کہ ’’ مجھے یقین ہے کہ ایک دن مجھے بھی گولی مار دی جائے گی۔ ملک میں گوڈسے کی اولاد ایسا کر سکتی ہیں‘‘۔

اویسی نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں یہ بیان دیا۔ انہوں نے کہا ’’ کشمیر میں اس وقت ایمرجنسی جیسے حالات ہیں۔ وہاں نہ تو فون چالو ہیں اور نہ ہی لوگوں کو باہر نکلنے کی آزادی دی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی کو آئینی عمل کے تحت فیصلہ لینا چاہئے اور وہاں سے کرفیو ہٹایا جانا چاہئے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ میں ناگالینڈ، میزورم، منی پور، آسام اور ہماچل پردیش کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو سکتا ہے جو کشمیر کے ساتھ ہوا ہے۔

x

Check Also

کشمیر میں ہڑتال کا 78 واں دن، موبائل خدمات ایک بار پھر معطل ہونے کا امکان

سری نگر: مرکزی حکومت کی طرف سے دفعہ370 اور دفعہ 35 اے ...