بنیادی صفحہ / قومی / گجرات فسادات سے متعلق معاملہ میں خصوصی عدالت نے بی جے پی صدر شاہ کو سمن جاری کیا

گجرات فسادات سے متعلق معاملہ میں خصوصی عدالت نے بی جے پی صدر شاہ کو سمن جاری کیا

Print Friendly, PDF & Email

احمد آباد۔  گجرات میں 2002 میں ہوئے بھیانک ریاست گیر فسادات کے دوران یہاں نرودا پاٹیا علاقے میں ہوئے قتل عام جس میں بھیڑ نے 87 لوگوں کو مار ڈالا تھا، سے منسلک 11 اقلیتی برادری کے لوگوں کے قتل کے نرودا گام معاملے میں سزا یافتہ سابق وزیر مایا کوڈنانی کی درخواست پر ایک خصوصی عدالت نے یہاں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کو 18 ستمبر کو ایک گواہ کے طور پر پیش کرنے کے لئے سمن جاری کیا۔ ایس آئی ٹی کی خصوصی عدالت کے جج پی بی دیسائی نے مسٹر شاہ کےتھلتیج واقع ایڈریس پر سمن بھیجنے کی ہدایت دی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تو عدالت دوبارہ سمن جاری نہیں کرے گی۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پر گجرات فسادات کے 9 بڑے معاملات کی تحقیقات کے لئے قائم خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے نرودا پاٹیا کیس کی بھی تحقیقات کی تھی۔ ایس آئی ٹی کی خصوصی عدالت نے 2012 میں محترمہ کوڈنانی اور بجرنگ دل لیڈر بابوبائی پٹیل عرف بابو بجرنگی سمیت 30 کو قصوروار قرار دیا تھا۔محترمہ کوڈنانی کو 28 سال کی سزا ہوئی تھی اور جولائی 2014 میں خراب صحت کی وجہ سے اور اس پر اپیل میں سماعت میں تاخیر کے سبب انہیں ضمانت دے دی گئی تھی۔ اس معاملے میں اور اس اپیل پر سماعت کے دوران محترمہ کوڈنانی نے دعوی کیا تھا کہ واقعہ کے وقت وہ گجرات اسمبلی اور بعد

 میں یہاں سولہ سول ہسپتال میں موجود تھیں جہاں ایک دن قبل یعنی 27 فروری کو گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس کے ایک کوچ ایس 6 کوجلانے کی وجہ سے 59 ‘کار سیوکوں ‘ کی لاشیں لائی گئی تھیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ مسٹر شاہ جو کہ اس وقت ممبر اسمبلی تھے دونوں مقامات پر ان کے ساتھ موجود تھے۔ ان کی گواہی ان کے لئے اہم ہے۔ واضح رہے کہ نرودا پاٹیا  قتل عام، ٹرین کا کوچ جلانے کے واقعہ کے ایک دن بعد یعنی 28 فروری 2002 کو بھڑکے ریاست گیر فسادات کے دوران ہوا تھا۔ اس معاملے میں محترمہ کوڈنانی سمیت 80 سے زائد افراد پر الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان پر حملہ آور بھیڑ کی قیادت کا الزام تھا۔

x

Check Also

منگلور: سٹی پولس کی جانب سے شہر میں جرائم پر قابو پانے کےہفتہ کا انعقاد

بھٹکلیس نیوز؍ 10 دسمبر، 17 منگلورو ؍ (اسماعیل ضوریز) منگلور پولس کی ...