بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / یلاپور کے سٹودی فالس سے گر کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش آج برآمد

یلاپور کے سٹودی فالس سے گر کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش آج برآمد

Print Friendly, PDF & Email

یلا پور: 03 اگست، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دو روز قبل یلاپور کے سٹودی فالس سے گر کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش آج یلاپور کی ایک ندی سے برآمد ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق منڈگوڈ کا رہنے والا یوسف علاء الدین (19) بدھ کے روز اس فالس پر تفریح کے لئے گیا ہوا تھا، تاہم دوستوں کے ساتھ تفریح کرنے کے دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ فالس سے گر گیا۔ اس کے بعد ہی پولس اور دوسرے لوگوں نے اس کو بہت تلاش کیا لیکن کسی کو کامیابی نہیں ملی۔

 

آج صبح اس کی لاش ملنے کے بعد لاش کو یلاپور کے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کی کارروائی کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالہ کیا گیا۔

اس سلسلہ میں یلاپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

تصاویر: بزم محبان اردو کی بھٹکل میں تعارفی نشست