بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ہوناور شراوتی پل  کے قریب  ٹرک نے بائک سوار کو کچل دیا؛ بائک سوار موقع پر ہی ہلاک

ہوناور شراوتی پل  کے قریب  ٹرک نے بائک سوار کو کچل دیا؛ بائک سوار موقع پر ہی ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

ہوناور: 7 فروری،2019 (بھٹکلیس نیوزبیورو) قومی شاہراہ/ 66ہوناور کے شراوتی پل  کے بالکل قریب آج دوپہر کو آئی آر بی کمپنی کے ٹرک نے بائک سوار کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

مرنے والے نوجوان کی شناخت جولیّ فرینک فرنانڈیس(26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق جولی ّ فرنانڈیس ہوناور سے کاسرکوڈ جارہا تھا کہ راستہ میں قومی شاہراہ پر پیچھے سے آرہی ٹرک اس کے بائک پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ ٹرک کا پہیہ نوجوان کے اوپر سے نکل جانے کے نتیجہ میں نوجوان کے جسم کا آدھا حصہ چھلنی ہوکر رہ گیا ۔

ھادثہ کے فوری بعد پولس اہلکار موقع وارادت پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے سرکاری اسپتال بھیج دیا ۔

اس سلسلہ میں ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

آپ کے پاس نہیں ہے ووٹرآئی ڈی کارڈ تو کیسے کریں گے ووٹ ؟ جانیں یہاں

لوک سبھا انتخابات 2019 کے لیے کل یعنی 11 اپریل کو ملک ...