بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کمٹہ؛ پاپڑ  بنانے والی مشین میں پھنس کر خاتون کی ہوئی موت

کمٹہ؛ پاپڑ  بنانے والی مشین میں پھنس کر خاتون کی ہوئی موت

Print Friendly, PDF & Email

کمٹہ : 05 اگست، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  کمٹہ کے مرجان میں  ایک خاتون کی اس وقت موت ہوگئی جب وہ پاپڑ کی مشین  کو صاف کر رہی تھی۔ جس کی شناخت مالوین نائک کی حیثیت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مالوین کئی سالوں سے اپنے گھر میں ہی پاپڑ کی مشین چلاکر گزارہ کرتی تھی، آج صبح بجلی نہ ہونے کے سبب وہ مشین کی صفائی کر رہی تھی کہ اچانک بجلی آگئی اور مشین چلنا شروع ہوگئی جس کےنتیجہ میں ماولوین کا ہاتھ مشین میں بری طرح  پھنس گیا اور دم گھٹنے سے  وہ وہیں پر ہلاک ہوگئی ۔

بتایا گیا ہے کہ مالوین کا شوہر بہت پہلے ہی فوت ہوگیا تھا جس کے سبب مالوین گھر ہی میں پاپڑ مشین سے پاپڑ بناکر کاروار کی لذت فیکٹری کو سپلائی کرتی تھی اور اپنا گزر بسر کرتی تھی۔

کمٹہ پولس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر لیا ہے اور  مزید چھان بین جاری ہے۔

x

Check Also

کمٹہ میں 17/سالہ طالب علم کی خود کشی

کمٹہ: 15 دسمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ کے وویک نگر میں ...