بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / سوشیل میڈیا پر غلط خبیرں پھیلانے والوں کو ڈی سی کی وارننگ: گروپ ایڈمن کو انتباہ

سوشیل میڈیا پر غلط خبیرں پھیلانے والوں کو ڈی سی کی وارننگ: گروپ ایڈمن کو انتباہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 27 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک جہاں اس مہلک بیماری سے جوجھ کر باہر نکلنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے وہیں کچھ لوگ سوشیل میڈیا پر بغیر کسی تحقیق کے کورونا کے مریضوں اور اس تعلق سے غلط خبریں پھیلا کر لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا کر رہے ہیں جو کہ سراسر غلط اور غیر ذمہ دار شہری ہونے کی علامت ہے۔

بھٹکل میں چونکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے تو اس لیے یہاں کی وہاٹس ایپ یونیورسٹی اس سلسلہ میں کچھ زیادہ ہی فعال اور متحرک نظر آرہی ہے یہاں بغیر کسی تحقیق کے لوگوں کے نام اور تصاویر تک پوسٹ کیے جارہے ہیں اور انہیں کورونا ہونے کی تصدیق کی جارہی ہے۔

ان سب کے سلسلہ میں اتر کینرا ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے تعلقہ کے ڈی ایس پی کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ ان سے نپٹنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیں اور فوری طور پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں ، انہوں نے گروپ ایڈمن کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھیں ورنہ وہ خود بھی سلاخوں کے پیچھے ہوسکتے ہیں۔

موصوف نے کورونا مریضوں کے تعلق سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹکل کے جو بھی مریض پوزیٹیو پائے گئے ہیں ان تمام کو کاروار نیول بیس اسپتال منتقل کیا جائے گا جبکہ مشتبہ مریضوں کو آر این ایس میں بھرتی کیا جائے گا تاکہ لوگوں کا آنا جانا کم رہے اور انہیں بہتر سہولیات دی جاسکیں۔

x

Check Also

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں  کورونا کے 135 نئے معاملات: کل تعداد 2418 کو پہنچی

بینگلور: 27 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ریاست کرناٹک میں پچھلے چوبیس گھنٹوں ...