بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / لاک ڈاؤن کے دوران بغیر ضرورت گاڑیاں چلانے والوں کا رجسٹریشن اور ڈرائیور کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا: اتر کینرا ڈپٹی کمشنر

لاک ڈاؤن کے دوران بغیر ضرورت گاڑیاں چلانے والوں کا رجسٹریشن اور ڈرائیور کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا: اتر کینرا ڈپٹی کمشنر

Print Friendly, PDF & Email

کاروار:  25 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے لاک ڈاؤن کے دوران بغیر ضرورت کے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بغیر ضرورت کے باہر گاڑی لے کر آئے گا اس کی گاڑی کا رجسٹریشن اور اس شخص کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو اس مہلک مرض کورونا سے بچانے کے لیے گھروں میں رہیں اور جنتا ہو سکتا ہے اتنا احتیاط برتیں۔ انہوں نے عوام کو حکومت کی جانب سے 21  دن کے لاک ڈاؤن کی مکمل پابندی کرنے کی تاکید کی۔

x

Check Also

ریاست میں پچھلے 24  گھنٹوں میں 143 نئے معاملات: کل تعداد بڑھ کر 1605 کو پہنچی

بینگلور: 21 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) محکمہ صحت کی جانب سے آج ...