بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / اتر کینرا ضلع کے  انتخابی گنتی کے  مرکز میں موبائل کا استعمال بالکل ممنوع ہوگا؛ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار

اتر کینرا ضلع کے  انتخابی گنتی کے  مرکز میں موبائل کا استعمال بالکل ممنوع ہوگا؛ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 21 مئی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  اترکینرا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش  کمار نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا  ہے کہ 23/مئی کو ہونے والی انتخابی  گنتی کے دوران کسی بھی شخص کو ووٹنگ گنتی مرکز میں موبائل لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی اتر کینرا لوک سبھا حلقہ کے انتخابات کی گنتی کے لیےکمٹہ میں ڈاکٹر اے وی بالیگا کالج کو مرکز بنایا گیا ہے جہاں 200/میٹر کے اطراف امتناعی احکامات نافذ ہیں۔ کسی بھی سیاسی پارٹی کے لیڈران ہوں یا  اُن کے ایجنٹ یہاں تک کہ انتخابی اُمیداروں کو بھی  گنتی مرکزمیں موبائل لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اندر جانے کے لیے 8/بجے کا وقت رکھا گیا ہے جس کے بعد آنے والوں کو اندر داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں پر امن طور پر اس عمل کو اختتام کرنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے گئے ہیں اور اسی کے تحت امتناعی احکامات بھی نافذ کیے گئے ہیں۔انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ امن و امان کی بحالی اور گنتی کے پر امن اختتام میں تعاون کریں۔

x

Check Also

کرناٹک اسمبلی میں تحریک اعتماد پر ووٹنگ کے بغیر ہی کارروائی جمعہ تک ملتوی

بنگلور: کرناٹک کے گورنر وجوبھائي والا کی طرف سے ایوان جمعرات کو ...