بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / خوشخبری: یکم محرم 1443ھ سے بیرون سعودی عرب کے عازمین عمرہ  کے لیے کھولا جارہا ہے عمرہ سیزن

خوشخبری: یکم محرم 1443ھ سے بیرون سعودی عرب کے عازمین عمرہ  کے لیے کھولا جارہا ہے عمرہ سیزن

Print Friendly, PDF & Email

جدہ: 25 جولائ 21 (ذرائع) قومی کمیٹی برائے حج وعمرہ کے رکن ھانی علی العمیری نے بتایا ہے ’’کہ سعودی حکومت نے یکم محرم 1443ھ سے بیرون سعودی عرب کے معتمرین کے لئے عمرہ سیزن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

اس مقصد کے لیے بیرون ملک سے متعمرین کے استقبال اور مسجد حرام میں نمازوں کی ادائی کا شیڈول ترتیب دینے کے لیے 500 عمرہ کمپنیاں معتمرین کو خوش آمدید کہنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

عمرہ سیزن سے استفادہ کرنے کے لیے صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد وضوابط کی پیروی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بیرون ملک سے عمرہ کی غرض سے مملکت آنے والے اللہ کے مہمان سکون اور حفاظت سے عبادت کر سکیں۔

العربیہ سے ملی خبروں کے مطابق ھانی علی العمیری نے بتایا کہ عمرہ کی 6000 غیر ملکی کمپنیاں ہیں۔ نیز 30 آن لائنز پورٹلز کے ذریعے عمرہ کے دوران رہائش کا انتظام کیا جا سکے گا۔ سعودی وزارت حج اور عمرہ کے منظور شدہ اور بااعتماد پورٹلز کے ساتھ B2B اور B2C شرائط کے تحت آن بکنگ، رہائش اور سفری سہولیات حاصل کی جا سکیں گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کی جانب سے  بینگلور میں تقسیم انعامات کا اجلاس

بنگلور:   12 ستمبر، 2021 (راست) "تعلیم مسلمانوں کے موجودہ دور کا سب ...