بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / گنگولی میں بائک کو نذر آتش کرنے کے  بعد ایس پی نے کیا گنگولی کا دورہ

گنگولی میں بائک کو نذر آتش کرنے کے  بعد ایس پی نے کیا گنگولی کا دورہ

Print Friendly, PDF & Email

ملزموں کو جلد ہی گرفتار کئے جانے کی یقین دہانی

بھٹکلیس نیوز / 10 جنوری،2018

گنگولی / (اسماعیل ضوریز) ضلع اڈپی کے ایس پی مسٹر لکشمن نمبارگی نے گنگولی میں ایک ہفتہ کے درمیان گھروں میں رکھی دو بائک کو نذر آتش کئے جانے کے واقعے کے بعد عوام کے دباؤ پر گنگولی کا دورہ کیا اور عوام کو بہت جلد مجرموں کو گرفتار کئے جانے کی یقین دہانی کی۔

انہوں نے اپنے دورہ کے بعد اخبار نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولس اس سلسلہ میں اپنی کارروائی کو آگے بڑھا رہی ہے اور ہمیں اب تک بہت سارے ایسے سراغ ملے ہیں جس سے مجرموں کا پتہ چل رہا ہے تاہم ثبوتوں کے مکمل نہ ہونے کے سبب ابھی مجرموں کر گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان واقعات کے بعد گنگولی میں حالات کو پر امن بنانے اور کسی بھی ناگہانی پر قابو پانے کے لئے پولس کی زائد فورس منگائی ہے اور حالات پر مکمل نگاہ بنائی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈی وائی ایس پی، بیندور کے سی پی آئی، گنگولی کے پی ایس آئی اور دیگر پولس اہلکار ایس پی کے ساتھ موجود تھے۔

x

Check Also

عازمین عمرہ کو لے جارہی بس کمٹہ میں پلٹ گئی؛ دو شدید زخمی

بھٹکلیس  نیوز ؍ 16 اپریل، 18 کمٹہ ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو)  گزشتہ ...