بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / اڈپی میں ٹرافک قانون کو توڑنے کے نتیجہ میں ضلعی انچارج وزیر پر جرمانہ

اڈپی میں ٹرافک قانون کو توڑنے کے نتیجہ میں ضلعی انچارج وزیر پر جرمانہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 12 نومبر، 17

اڈپی / (اسماعیل ضوریز) ضلعی انچارج منسٹر مسٹر پرمود مادھوراج کو ہیلمیٹ نہ پہننے پر جرمانہ بھرنا پڑا۔ اس سے قبل ان کی ہیلمیٹ نہ پہننے کی یہ تصویر نومبر کی 9 تاریخ کو سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی اور اس کو لے کر کافی تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ وزیر کسی پروگرام میں وقت سے پہلے ہی پہنچ گئے تھے اور وقت گزاری کے لئے ہیلمیٹ پہنے بغیر ہی گاڑی چلا رہے تھے جہاں سے ناظرین نے ان کی تصویریں لے لیں اور سوشیل میڈیا پر پھیلا دیں۔

اس تنازعہ  کے بعد اڈپی ایس پی ڈاکٹر سنجیو پاٹل نے صاف کیا تھا کہ موصوف وزیر نے خود ہی آکر اس کا ایک سو روپئے جرمانہ ادا کیا ہے۔

 

x

Check Also

کاروار کے ایک شخص نے مسلسل چالیس دن چل کر سیہادری کو سر کرلیا

بھٹکلیس نیوز / 20 فروری،2018 کاروار / (فریسٹن ڈیاس) کاروار کے سدارا ...