بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / اڈپی میں نجی ٹراویل ایجنسی کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج

اڈپی میں نجی ٹراویل ایجنسی کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 14 اپریل، 18

اڈپی : اڈپی میں ایک نجی ٹراویل کمپنی کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ انہوں نے پرکاش سورنا نامی شخص کو سعودیہ لے جانے کے بہانے دھوکہ دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق پرکاش نے اس کمپنی کو 25/ہزار اور 60/ہزار دو قسطوں میں ادا کئے تھے اور اس کے بعد میں خود سے سعودیہ کی ٹکٹ بھی بک کرائی تھی۔

تاہم اس کے سعودیہ پہنچنے کے بعد وہاں کے ایجنٹ نے تاخیر سے پہنچنے کا بہانہ بناتے ہوئے اس نوکری پر رکھنے سے صاف انکار کردیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ویزا نوکری کا نہیں تھا بلکہ سیاحت کا ویزا تھا۔

اس سلسلہ میں اڈپی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

 

x

Check Also

فلور ٹیسٹ سے پہلے ہی استعفیٰ دے سکتے ہیں یدی یوروپا

بنگلورو۔ پروٹیم اسپیکر کے طور پر کے جی بوپیا کی تقرری کو ...