بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / اڈپی ریلوے اسٹیشن پر 1.65؍کروڑ کے ساتھ دو نوجوان گرفتار

اڈپی ریلوے اسٹیشن پر 1.65؍کروڑ کے ساتھ دو نوجوان گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

اڈپی: 03 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریلوے پولس کی جانب سے جمعہ کو اڈپی ریلوے اسٹیشن پر دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی شناخت گنیش اور پرکاش کمار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق نیتراوتی ایکسپریس پر ٹی ٹی نے ان دونوں کو مشتبہ حالت میں اے سی کوچ پر دیکھا جس کی اطلاع اس نے آر پی ایف کو دے دی جس کے بعد ان کے پاس سے 500/اور 2000/سے بھرے دو بیگ ضبط کرلیے گئے۔

تاہم اس موقع پر نوجوانوں نے بتایا کہ وہ دونوں کنور میں کہیں زمین کی خریداری کے لیے جارہے تھے۔

ان کے بارے میں شبہ جتایا جارہا ہے کہ یہ لوگ ووٹروں کو لبھانے کے لیے اتنی بڑی رقم انتخابات کے پیش نظر لے جارہے تھے۔

اس سلسلہ میں منی پال پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

x

Check Also

کمٹہ میں زیورات اور نقد رقم پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

کمٹہ: 14 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ تعلقہ میں واقع ایک ...