بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / منکی میں تین گاڑیوں کی ٹکر؛ دو کی موقع پر ہی ہوئی موت

منکی میں تین گاڑیوں کی ٹکر؛ دو کی موقع پر ہی ہوئی موت

Print Friendly, PDF & Email

منکی: 30 اکتوبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) منکی کے گنونتے قومی شاہراہ 66/پر آج پیش آئے سڑک حادثہ میں دو کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ دس افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مرنے والے کی شناخت راجو تمپا گوڑا (40) اور انپا منجوناتھ (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے یہ دونوں منکی کے رہنے والے تھے۔

منکی پولس کے مطابق منکی سے ہوناور کی جانب جارہی تیز رفتار ٹرک پاسنجر ٹیمپو سے ٹکرا گئی جس کے بعد ٹیمپو پلٹا کھاتے ہوئے راستہ کے ایک جانب گرگئی اور کنٹینر اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دسری لاری سے ٹکرا گئی۔

حادثہ کے نتیجہ میں پتھر لے جارہی لاری کے ڈرائیور اور کلینر دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ٹیمپو کے دس پاسینجر زخمی ہوگئے۔

حادثہ کے بعد مرنے والوں کو منکی کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔

اس حادثہ کے نتیجہ میں تین گھنٹے تک قومی شاہراہ پر ٹرافک نظام متاثر رہا۔ اس سلسلہ میں منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

کمٹہ میں زیورات اور نقد رقم پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

کمٹہ: 14 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ تعلقہ میں واقع ایک ...