بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کاروار میں سرکاری بس اور بائک کی ٹکر؛ دو کی موقع پر ہوئی موت

کاروار میں سرکاری بس اور بائک کی ٹکر؛ دو کی موقع پر ہوئی موت

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 30 اکتوبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کاروار کے امدلی میں آج صبح سرکاری بس اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں دو افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔

مرنے والوں کی شناخت کاروار کے رہنے والے راجیش جورج اور ناگیندرا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق راجیش اور ناگیندر بائک پر سوار کاروار کی جانب جارہے تھے کہ  مخالف سمت سے آرہی سرکاری بس سے ان کی ٹکر ہوگئی، ٹکر اتنی سخت تھی کہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اس سلسلہ میں کاروار رورل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

گوا سے بنگلور کے لیے اب نئی ریل گاڑی متعارف؛ بھٹکل والوں کے لیے بھی ہوگی آسانی

بھٹکل/کاروار: 12 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عوام کی مسلسل مانگ کو ...