بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / سوشیل میڈیا پر اتر کینرا میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کا پرزور مطالبہ؛وزیر اعلی کا بھی رد عمل

سوشیل میڈیا پر اتر کینرا میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کا پرزور مطالبہ؛وزیر اعلی کا بھی رد عمل

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 9 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں بڑھتے سڑک حادثات میں فوت ہوتی ہوئی جانوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع کے کچھ نوجوانوں نے سوشیل میڈیا پر WeNeedEmergencyHospitalInUttarakannada#  کے ہیش ٹیگ کے ساتھ مہم چھیڑ رکھی ہے جس میں اتر کینرا میں جلد ہی جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس مہم کو ٹویٹر پر اب تک کئی ہزار بار ری ٹویٹ کیا  گیاہے جس کے تعلق سے وزیر اعلیٰ سمیت کئی عوامی نمائندوں سے مثبت رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے اور کئی اراکین اسمبلی نے اپنے تعاون کا بھی ذکر کیا ہے۔

اس مہم کو سوشیل میڈیا پر ٹرینڈنگ ہوتے دیکھ مین اسٹریم میڈیا نے بھی اس کو پنے اخبار اور چینلوں پر شائع کر رہے ہیں۔

نوجوانوں کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کے بعد امید ہے کہ عوامی نمائندے اس جانب توجہ دیں گے اور اس اہم مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اترکینرا میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال تعمیر کریں گے۔

x

Check Also

یلاپور میں ناریل کے درخت سے گر کر ایک کی موت

یلاپور: 9 جولائی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) یلاپور میں آج صبح ایک 51/سالہ ...