بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کمٹہ میں ٹرک کے انجن میں خرابی کے بعد ٹرک ہوا شعلہ پوش

کمٹہ میں ٹرک کے انجن میں خرابی کے بعد ٹرک ہوا شعلہ پوش

Print Friendly, PDF & Email

کمٹہ: 27 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ قومی شاہراہ دیو منے گھاٹ پر آج صبح ٹرک کے انجن میں خرابی کے بعد پورا ٹرک شعلہ پوش ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ سیمنٹ سے بھرا یہ ٹرک بلاری سے بھٹکل  کی طرف جارہا تھا جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا

تاہم اس کے بعد کسی کو جانی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ڈرائیور اور کلینر دونوں بالکل محفوظ بتائے گئے ہیں۔جن کی شناخت  سبحان سید اور کلینر سلیم علی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

حادثہ کے فوری بعد فائیر بریگیڈ کے عملہ موقع وارادت پر پہنچا اور آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک پورا ٹرک جل کر تباہ ہوچکا تھا۔

اس سلسلہ میں کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

قونسلیٹ جنرل آف انڈیا جدہ نے منایا یوم آئین

جدہ: 27 نومبر،2019 (حبیب اللہ محتشم )ہر سال 26 نومبر کے دن ...