بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / سداپور میں سیلفی لینے کے دوران تین  طلبہ گر کر ہلاک

سداپور میں سیلفی لینے کے دوران تین  طلبہ گر کر ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

سداپور: 9 مارچ،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سداپور تعلقہ میں آج صبح پیش آئے ایک افسوسناک سانحہ میں تین طلبہ کی سیلفی لینے کے دوران اونچائی سے گر کر موت واقع ہوگئی ہے۔

مرنے والوں کی شناخت  سداپور کالج  میں تعلیم حاصل کرنے والے ابھیشیک نائک، مرلی اور سائی کی حیثیت سے کی گئی ہے تینوں اس کالج میں آیورویدک کی تعلیم حاصل کر تھے تھے۔

تفصیلات کے مطابق یہ تینوں سرسی کے برڈے فالس کے پاس آج صبح  گھومنے گئے ہوئے جہاں اونچائی پر سیلفی لینے کے شوق میں تینوں اپنا توازن کھو کر  اونچائی سے پانی میں گرگئے جس کی وجہ سے تینوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔

حادثہ کے بعد پولس نے مقامی افراد کے تعاون سے نعش کو باہر نکالا ۔ اس سلسلہ میں سداپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

x

Check Also

تصاویر: انجمن حامئی مسلمین میں منعقد دو روزہ سیمنار کا اختتام