بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / راجیوگاندھی کی برسی کے پیش نظر کمار سوامی کی حلف برداری کی تقریب 23 مئی کو ہوگی

راجیوگاندھی کی برسی کے پیش نظر کمار سوامی کی حلف برداری کی تقریب 23 مئی کو ہوگی

Print Friendly, PDF & Email

بنگلور:20؍مئی 2018(یو این آئی)کماراسوامی کے حلف لینے کا دن تبدیل ہو گیا ہے اب وہ پیر 21 مئی کے بجائے بروز بدھ 23 مئی کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ کماراسوامی نے کہا، ’’ہم بدھ کے روز حلف لینے جا رہے ہیں کیوں کہ پیر کے روز راجیو گاندھی کی برسی ہے لہذا وہ ایک مناسب تاریخ نہیں تھی۔‘‘کانگریس-جے ڈی ایس اتحاد کی جانب سے وزیر اعلیٰ امیدوار کماراسوامی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ اکھلیش یادو، ممتا بنرجی، چندر شیکھر راؤ، چندرا بابو نائیڈو اور مایاوتی نے انھیں مبارکباد پیش کی ہے اور سبھی علاقائی پارٹیوں کے لیڈران کو انھوں نے اپنی حلف برداری تقریب میں مدعو کیا ہے۔ ساتھ کماراسوامی نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے ذاتی طور پر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو بھی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

x

Check Also

کرناٹک کی کابینہ نے دی کاروار میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کو منطوری

کاروار: 6 دسمبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی قیادت ...