بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ریاست میں ایس ایس ایل سی امتحان طے شدہ تاریخ پر ہی شروع ہوگا: کورنٹائن اور کنٹینمنٹ زون میں موجود طلبہ لکھیں گے سپلیمنٹری امتحان

ریاست میں ایس ایس ایل سی امتحان طے شدہ تاریخ پر ہی شروع ہوگا: کورنٹائن اور کنٹینمنٹ زون میں موجود طلبہ لکھیں گے سپلیمنٹری امتحان

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 21 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) "ریاست میں 25 جون سے ہی ایس ایس ایل سی کے امتحانات کا آغاز ہوگا اور تمام امتحانات مقررہ تاریخوں پر ہی ہونگے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے”۔ اس کی جانکاری ریاستی وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے دی۔
انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی یو سی امتحانات کے دوران ہم سے کچھ کوتاہیاں ہوئیں ہیں جن کو اب دہرایا نہیں جائے گا۔
موصوف وزیر نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز میں سماجی دوری کو لازمی قرار دیا گیا ہے، اگر امتحانی مراکز سماجی دوری کی پابندی نہیں کریں گے تو وہاں تعینات اساتذہ اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اس موقع پر سریش کمار نے کورنٹائن اور کنٹینمنٹ زون میں موجود طلبہ کے امتحان اب نہ ہونے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم والدین سرپرستوں یا طلباء کے قریبی رشتہ داروں کے ذریعہ اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ کونسے طلبا اس وبائی بیماری کی وجہ سے کورنٹائن میں ہیں۔ محکمہ تعلیم کے پاس موجود معلومات کی بنیاد پر ایسے طلبہ کو الگ کیا جارہا ہے وہ اپنا امتحان سپلمینٹری امتحان کے موقع پر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کنٹینمینٹ زونز میں رہنے والے طلبہ بھی امتحان نہیں لکھ پائیں گے۔ان طلباء کو باقاعدہ طلبہ کی حیثیت سے بعد میں امتحانات لکھنے کی اجازت دی جائے گی۔

x

Check Also

اڈپی کے شیروا میں فیس بک کے ذریعے تین طلاق دینے پر ایک شخص کو کیا گیا گرفتار

اڈپی: 9 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شیروا پولس نے فیس بک پر ...