بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ریاست میں 25جون سے شروع ہوں گے ایس ایس ایل سی امتحانات: پی یو سی دوم کا آخری پرچہ 18 جون کو ہوگا
علامتی تصویر

ریاست میں 25جون سے شروع ہوں گے ایس ایس ایل سی امتحانات: پی یو سی دوم کا آخری پرچہ 18 جون کو ہوگا

Print Friendly, PDF & Email

بینگلور: 18 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک ایس ایس ایل سی بورڈ اور پی یو سی دوم کے آخری امتحانات کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے۔

وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے آج اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحانات کا آغاز 25 جون کو ہوگا جبکہ امتحانات 4 جولائی کو ختم ہونگے جبکہ پی یو سی دوم کا آخری پرچہ اس سے قبل 18 جون کو منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انگریزی، میتھس (ریاضی)، سائنس، سماجی سائنس امتحان کے دوران ایک ایک دن کا وقفہ دیا گیا ہے جبکہ امتحان دس دنوں میں اختتام کو پہنچے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حالات میں تبدیلی کی وجہ سے امتحانات کے لیے  2,879 امتحانی مراکز بنائے جائیں گے جن میں  43,720کلاسس ہوں گے۔جبکہ طلبہ کے لیے ماسکس، سینی ٹائزرس اور  تھرمل اسکینرز کا بھی انتظام کیا جائے گا اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہوئے اسے لازمی بنایا جائے گا۔

x

Check Also

ریاست میں کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ : 24 گھنٹوں میں 149 معاملات ۔ منڈیا میں ایک ہی دن میں 71 کورونا پوزیٹیو معاملات

بینگلورو: 19 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں لاک ڈاؤن میں کی ...