بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کل  ساڑھے چار بجے پی یو سی دوم کے نتائج کا ہوگا اعلان: وزیر تعلیم سریش کمار کا بیان۔ اس طرح سے جانیں اپنا رجسٹر یشن نمبر

کل  ساڑھے چار بجے پی یو سی دوم کے نتائج کا ہوگا اعلان: وزیر تعلیم سریش کمار کا بیان۔ اس طرح سے جانیں اپنا رجسٹر یشن نمبر

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 19 جولائی، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر برائے پرائمری و ثانوی تعلیمات سریش کمار نے آج کہا ہے کہ پی یو سی دوم کا نتیجہ کل 04:30 بجے   شائع کیا جائے گا ۔

یہاں اخباری نمائندوں سےبات کرتے ہوئے وزیر تعلیم سریش کمار نے کہا کہ کل 04:30 بجے محکمہ تعلیم  کی ویب سائٹ  (http://pue.kar.nic.in/)پر نتیجہ  شائع ہوگا  جس میں گریڈ کے بجائے نمبرات دیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس ایس ایل سی کے نتیجے سے 45 فیصد نمبرات، پی یو سی اول کے نتیجے سے 45 فیصد نمبرات لیے گئے ہیں جبکہ دس فیصد نمبرات انٹرنل اسسمنٹ سے لے کر نتیجہ ترتیب دیا گیا ہے۔

طلبہ اپنے رجسٹریشن نمبر کے ذریعے  اپنا نتیجہ دیکھ پائیں گے  ۔ رجسٹریشن نمبر حاصل کرنے کے اس ویب ساٹ پر کلک کریں۔

https://dpue-exam.karnataka.gov.in/iipu2021_registrationnumber/regnumber

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ تمام مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے اسمبلی میں منظور ہوا’کرناٹکا مذہبی مقامات تحفظ قانون’

بینگلورو: 22 ستمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کے عوامی مقامات پر ...