بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / اگست کی 2 تاریخ سے ریاست بھر میں پرائمری اسکول کھولنے کی اجازت

اگست کی 2 تاریخ سے ریاست بھر میں پرائمری اسکول کھولنے کی اجازت

Print Friendly, PDF & Email

ماہرین کی کمیٹی سے سفارش ملنے کے بعد حکومت کی طرف سے تیاریوں کا آغاز

بنگلورو: 23 جولائی ( سالار نیوز ) کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ دیڑھ سال سے بند پڑے پرائمری اسکولوں کو کھول دینے کے لئے ریاستی حکومت کو ماہرین کی کمیٹی نے سفارش کر دی ہے اور کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے مرحلہ کی شروعات پرائمری اسکولوں سے ہی کی جاۓ ۔ اس سلسلہ میں ماہرین کی کمیٹی نے حکومت کو جو رپورٹ پیش کی ہے اس میں اس بات کی سفارش کی گئی ہے ۔

سرکاری ذرائع نے تبایا ہے کہ ماہرین کی کمیٹی نے جور پورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق حکومت پہلے مرحلہ میں پہلی سے پانچویں جماعتوں کے لئے کلاسوں کی شروعات پر غور کر رہی ہے۔ بتایا جا تا ہے کہ کمیٹی نے حکومت کو مشور ہ دیا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت کے طلباء کو دوحصوں میں تقسیم کیا جاۓ پہلی جماعت سے تیسری جماعت تک کے بچوں کوایک حصہ بنا کر ان کے لئے کلاسوں کا اہتمام صبح میں کیا جاۓ اور چوتھی اور پانچویں جماعت کے بچوں کے لئے دو پہر بعد کلاسوں کا اہتمام کیا جاۓ ۔اس کے چند ہفتہ بعد سے چھٹویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک کے لئے کلاسوں کو بحال کیاجاۓ ۔

ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ صرف تین گھنٹوں کے لئے کلاس کا اہتمام کیا جاۓ اور ہفتہ میں چھ دن کے لئے ان کلاسوں کا اہتمام جاری رہے تعلیمی سال کے دوران مقر رہ نصاب کو پورا کرنے کے لئے غیر ضروری چھٹیوں کو منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اگست کے پہلے ہفتہ سے اسکول کھول دیے جائیں جبکہ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ 2 اگست سے ہی اسکول کھولے جا سکتے ہیں۔

2019 مارچ میں لاک ڈاؤن کے ساتھ بند ہونے والے پرائمری اسکولوں کی اب شاید بحالی ہونے جا رہی ہے ۔محکمہ اعلی تعلیمات نے 26 جولائی سے ریاست بھر میں کالجس کھولنے کا فیصلہ لے لیا ہے ۔ گزشتہ سال اسکولوں کو کھولنے کی تیاریوں کے درمیان ایک بار پھر حکومت کو لاک ڈاؤن کر نا پڑا جس کے سبب کوئی خاص تعلیمی سرگرمی نہیں مل سکی ۔

دوبارہ اسکولوں کے کھلنے سے امید ہے کہ طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے سے بچے گا اور ملک کو  اچھے دماغ ہاتھ آئیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ تمام مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے اسمبلی میں منظور ہوا’کرناٹکا مذہبی مقامات تحفظ قانون’

بینگلورو: 22 ستمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کے عوامی مقامات پر ...