بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / بھاری بارش کو دیکھتے ہوئے اتر کینرا ضلع کے اسکول و کالجوں میں مزید ایک دن تعطیل کا اعلان

بھاری بارش کو دیکھتے ہوئے اتر کینرا ضلع کے اسکول و کالجوں میں مزید ایک دن تعطیل کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 6 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ساحلی کرناٹک میں دو دن سے ہورہی مسلسل بارش کے نتیجے میں اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ضلع کے تمام اسکول اور کالجوں میں کل 7/اگست بروز بدھ کو بھی چھٹی دینے کا حکم جاری کیا ہے۔

جس کی بناء پر بھٹکل بلاک ایجوکیشن افسر اور اسسٹنٹ کنشنر نے بھٹکل تعلقہ کے تمام اسکول اور کالجوں کو کل ایک دن مزید چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ دو دن سے تیز ہواؤں کے ساتھ ہورہی بارش کے نتیجے میں ضلع میں بہت سارا نقصان ہوا ہے۔ کئی جگہوں سے گھروں میں پانی کے گھسنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

بارش کو دیکھتے ہوئے آج منگل کو بھی تعلقہ کے تمام اسکولوں میں چھٹی دی گئی تھی۔

 

 

x

Check Also

ہندوستان نہ کبھی ہندو راشٹرتھا، نہ ہےاورنہ کبھی بنے گا انشاء اللہ: اسد الدین اویسی

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) ...