بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ضلع نگراں کار وزیر دیش پانڈے کے ہاتھوں کمٹہ میں کمٹہ وائی بھوا کا افتتاح

ضلع نگراں کار وزیر دیش پانڈے کے ہاتھوں کمٹہ میں کمٹہ وائی بھوا کا افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

کمٹہ: 22 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے کے ہاتھوں آج کمٹہ میں ’کمٹہ وائی بھوا‘ کا افتتاح عمل میں آیا جو کہ تندوا کلا نکیتن بنگلور اور وائی بھوا سمیتی کمٹہ کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا تھا۔

اس موقع پر افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر مسٹر آر وی دیش پانڈے نے کہا کہ کمٹہ وائی بھوا آرٹ اور اس جیسی دوسری صلاحیت رکھنے والوں کے لیے بہت ہی اچھا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قسم قسم کے کلچر اور ثقافت موجود ہیں اور ایسے کلچر کو بڑھاوا دینا اور اس کی ہمت افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کمٹہ کے رکن اسمبلی مسٹر دینکر شٹی نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’کمٹہ وائی بھوا جیسا پروگرام ہمارے تعلقہ کے لیے فخر کی بات ہے‘‘، انہوں نے اس کے منتظمین کو مبارکباد دی اور اس کے لیے اپنی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس پروگرام میں ہندوستانی فوج کے لیفٹنیٹ کرنل پانڈو رنگا ایم نائک، عالمی سطح کے باڈی بلڈر راجیس مڈٰیوال، آرٹ کے میدان میں اپنا نام کمانے والے جے ڈی بھٹ کی تہنیت کی گئی۔

پروگرام میں وائی بھوا سمیتی کے صدر مسٹر شیوانند ہیگڈے نے استقبالیہ کلمات پیش کیے، ایم بھٹ نے شکریہ کلمات ادا کیے۔

اس افتتاحی پروگرام کے بعد یہاں کئی ایک ثقافتی پروگرامات کا انعقاد ہوا۔

 

x

Check Also

تصاویر: رکن اسمبلی کے ہاتھوں کسانوں میں پمپ سیٹ کی تقسیم