بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کاروار سنڈے مارکیٹ پر میونسپال افسران کا چھاپہ؛ 65ہزار کی پلاسٹک تھیلیاں ضبط

کاروار سنڈے مارکیٹ پر میونسپال افسران کا چھاپہ؛ 65ہزار کی پلاسٹک تھیلیاں ضبط

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 10 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کاروار سٹی میونسپال کونسل نے اتوار کے روز لگنے والی سنڈے مارکیٹ پر چھاپہ مار کارروائی انجام دیتے ہوئے وہاں سے 65/ہزار کی پلاسٹک تھیلیاں ضبط کیں ہیں جبکہ اس جرم کی پاداش میں دکانداروں کو جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق پلاسٹک پر پابندی ہونے کے باوجود کاروار میں دکاندار پلاسٹک تھیلیوں میں اپنی چیزیں ڈال کر دیا کرتے تھے جس کے تعلق سے اطلاع ملنے پر آج سٹی میونسپال کے افسران نے یہ کارروائی انجام دی۔

افسران نے آج کی کارروائی میں نہ صرف تھیلیاں ضبط کیں بلکہ دکانداروں سے بھاری جرمانہ بھی وصول کیا۔

اس موقع پر سٹی میونسپال افسران میں سے ملیکارجن، یعقوب شیخ اور دیگر حضرات موجود تھے۔

x

Check Also

یلاپور میں ناریل کے درخت سے گر کر ایک کی موت

یلاپور: 9 جولائی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) یلاپور میں آج صبح ایک 51/سالہ ...